الائیڈ بینک کا میٹاورس میں جدید ترین بینکاری تجربہ متعارف

الائیڈ بینک کا میٹاورس میں جدید ترین بینکاری تجربہ متعارف

لاہور (بزنس ڈیسک) الائیڈ بینک نے باضابطہ طور پر میٹاورس میں اپنے اپ گریڈ شدہ اور جدید بینکاری تجربے کا آغاز کر دیا ہے جو پاکستان اور خطے میں ڈیجیٹل بینکاری کے ارتقاء کا ایک نیا اور جرأت مندانہ باب ہے۔

جدید تھری ڈی ورچوئل اسپیس میں صارفین بینکاری سہولیات کو ایک انوکھے، دلچسپ اور انٹرایکٹو انداز میں استعمال کر سکتے ہیں، جہاں سہولت، انفرادی ضرورت کے مطابق خدمات، اور مکمل طور پر مشغول کرنے والا تجربہ یکجا ہو چکے ہیں۔یہ پلیٹ فارم خاص طور پر ڈیجیٹل دور کے نوجوان صارفین کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ، جو ایک گیمنگ جیسے اور صارف دوست ماحول میں بینکاری کو ترجیح دیتے ہیں۔ اب صارفین اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے گھر بیٹھے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ ورچوئل بینکاری حل Avanza Innovations کے تیار کردہ انٹرپرائز گریڈ میٹاورس پلیٹ فارم اورین پر مبنی ہے جو الائیڈ بینک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو ایک جدید ورچوئل دنیا تک پھیلانے کا ذریعہ ہے۔ یہ اقدام بینک کے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، صارف مرکز اختراعات اور مستقبل کے لیے تیار انفرا اسٹرکچر کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔الائیڈ بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر محسن میٹھانی نے کہا کہ ہم مسلسل ایسی جدید ٹیکنالوجیز کو تلاش کر رہے ہیں جو بینکاری کے تجربے کو نئے سرے سے متعین کریں۔ مالیاتی خدمات کو جدید ورچوئل ماحول کے ساتھ جوڑ کر ہم ایک ایسا ایکو سسٹم تشکیل دے رہے ہیں جو آنے والے کل کے صارفین کی زبان بولتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں