زندگی فری لانسر کنیکٹ نے پشاور سے ملک گیر سلسلے کا آغاز کر دیا
کراچی(بزنس ڈیسک)سیکوزیونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام،جس کیلئے ایڈورسٹی کا تعاون بھی حاصل تھا، زندگی فری لانسر کنیکٹ نے پاکستان کی فری لانس کمیونٹی کو لرننگ، نیٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل فنانشل رسائی کے ذریعے بااختیار بنانے کیلئے ملک گیر سلسلے کا آغاز کیا ہے ۔
زِندگی فری لانسر کنیکٹ امریکی ڈالر پر مبنی ایک اکاؤنٹ فراہم کرتا ہے جس میں زِندگی ڈیبٹ کارڈ پر معمولی فیس کی ادائیگی پر بین الاقوامی ٹرانزیکشنز، مقامی اور بین الاقوامی ادائیگیوں کی سہولت، اور ایپ کے ذریعے انوائس تیارکرنے اور کلائنٹ کو بھیجنے کا آپشن بھی شامل ہے جو اسے فری لانسرز اور ڈیجیٹل کمیونٹی کے لیے ایک مکمل ترین حل بناتا ہے ۔زندگی میں ریجنل منیجر اسپیشل انیشی ایٹوز، ابتسام بابر نے کہا کہ مقامی سطح پرزندگی پرائزپاکستان کی سب سے بڑی کاروباری کمیونٹی بن چکی ہے اور زِندگی فری لانسر کنیکٹ ایک اور امتیازی نشان ہے جو حقیقی سماجی اثر پیدا کر رہا ہے ۔