مرکنٹائل ایکسچینج میں42ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں42ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 42ارب روپے کے سودے ہوئے۔۔

۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد43574رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.943 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 7.071 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.455 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 3.001 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.873 ارب روپے ، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 1.502 ارب روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 492.117 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 283.696 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 262.509 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 54.998 ملین روپے اور پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 32.931 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں