فیلڈمارشل سے ملاقات کے بعدتجارتی پیچیدگیاں دور

فیلڈمارشل سے ملاقات کے بعدتجارتی پیچیدگیاں دور

کراچی(بزنس رپورٹر)کاروباری برادری نے حکومت کے حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنانس ایکٹ کی شق 37 اے میں آسانیاں فراہم کر کے کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے۔۔

صدر فیڈریشن نے ہیڈ آفس ایف پی سی سی آئی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی خاص طور پر شق 37 اے اور 37 بی کی وجہ سے پہلے شدید اضطراب کا شکار تھی لیکن حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نے اس کشیدگی کو ختم کر دیا ۔عاطف اکرام شیخ نے خاص طور پر گوہر اعجاز اور ایس ایم تنویر کو ان کی کلیدی خدمات کیلئے سراہا جنہوں نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات کے فوری بعد تمام پیچیدگیاں دور ہو گئیں جس سے کاروباری اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا، اس دوران سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبرثاقب فیاض مگوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو ڈیجیٹل انوائس سسٹم کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں