قانونی تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری،جاوید بلوانی
کراچی(بزنس رپورٹر )کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ کراچی چیمبر ہر شکل میں اسمگلنگ کے خلاف ہے۔۔
،تاہم انہوں نے زور دیا کہ اگرچہ کراچی چیمبر اسمگلرز کے خلاف تمام قانونی کارروائیوں کی مکمل حمایت کرتا ہے ، لیکن اس کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ ان حقیقی تاجروں اور کاروباری حضرات کے لئے آواز بلند کرے جن کے قانونی طور پر درآمد شدہ، مقامی طور پر خریدے گئے یا نیلامی کے ذریعے حاصل کردہ مال کو اس قسم کے چھاپوں کے دوران غلط طور پر ضبط کر لیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں چھاپے مار کر امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے بجائے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ ایک مؤثر نظام وضع کریں تاکہ اسمگل شدہ مال کو سرحدوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوے پر پکڑا جا سکے۔