ڈاؤلینس کے سی ای اوکی ترکیہ کے سفیر سے ملاقات
کراچی(بزنس ڈیسک)ڈاؤلینس کے سی ای او عمر احسان خان نے ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور۔۔
سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے گہرے تاریخی تعلقات اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر زور دیا گیا۔ عمر خان نے بتایا کہ بیکو کی ملکیت میں آئے ہوئے ڈا ؤلینس نے پاکستان میں گزشتہ نو سالوں میں نمایاں مقامی ویلیو ایڈیشن، ریٹیل جدت، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مارکیٹ میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ عمر خان نے کہا کہ ڈاؤلینس اور بیکو ترکیہ کے سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہیں اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے ایک قابل اعتماد پل کا کام کرتے ہیں، تاہم آپریشنل چیلنجز کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ سرمایہ کاری اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ترکیہ سفیر نے ڈاؤلینس اور بیکو کی پاکستانی معیشت میں خدمات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔