نیکسجن آٹو، الباریو انجینئرنگ کا ای وی چارچنگ کیلئے اشتراک

نیکسجن آٹو، الباریو انجینئرنگ کا  ای وی چارچنگ کیلئے اشتراک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اگست 2025 نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی نیکسجن آٹو پرائیویٹ لمیٹڈ نے الباریو انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 جس کا مقصد پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے چارچنگ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس شراکت کے تحت الباریو انجینئرنگ کی ای وی سبسڈری "اے چارج" نیکسجن آٹو کی نئی متعارف کردہ او موڈا (Omoda) اور جیکو (Jaecoo) الیکٹرک گاڑیوں کے صارفین کے لیے اے سی ہوم چارجرز کی باآسانی تنصیب فراہم کرے گی، جس سے گاڑی کے مالکان کو زیادہ سہولت اور معیاری ملکیت کا تجربہ حاصل ہوگا۔مزید برآں دونوں کمپنیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU)پر دستخط کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں