بلوچستان کے سرمایہ کار ایران میں صنعتیں لگائیں، قونصل جنرل

 بلوچستان کے سرمایہ کار ایران میں صنعتیں لگائیں، قونصل جنرل

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں متعین قونصل ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجائی اور زاہدان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبد الحکیم ریکی نے بلوچستان کے صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کو میرجاواہ کے بازارچہ فری ٹریڈ زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اس بابت ایران کے سرمایہ کار و صنعتکار پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔ کوئٹہ سے براستہ مشہد زاہدان تک فلائی سروس کی بحالی پر بلوچستان کی بزنس کمیونٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان، اسمال چیمبر آف کامرس اینڈسمال انڈسٹریز، پاک ایران چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو دوطرفہ طور پر ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے درآمدی مال پر عائد ٹیرف میں کمی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ایران کے میرجاواہ کے علاقے بازارچہ میں فری ٹریڈ زون میں صنعتیں لگائیں بلکہ اس سلسلے میں ایرانی سرمایہ کار ان کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں