بزنس کمیونٹی کے خلاف سخت اقدامات کے خاتمے پر اظہار اطمینان
کراچی(آئی این پی)حکومت کے ساتھ تقریباً تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کرانے پر یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت پر فخر ہے۔
ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدر اورخیرپور چیمبر آف کامرس کی سرپرست اعلیٰ شبنم ظفر نے سابق نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز، یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی جانب سے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان، وزیرِمملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام کے سامنے وفاقی بجٹ2025-2026 میں بزنس کمیونٹی کے خلاف اعلان کردہ سخت اقدامات کو اٹھانے اور حکومت کی جانب سے ان سخت اقدامات کو ختم کرنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔شبنم ظفر نے مزید کہا کہ بجٹ میں متعدد ایسے ٹیکس انفورسمنٹ اقدامات شامل کیے گئے تھے کہ جو ملک کی کاروباری، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے نہایت نقصان دہ تھے اور ان اقدامات نے کاروباری برادری میں خوف کی فضا پیدا کر دی تھی،تاہم اب حکومت کے ساتھ تقریباً تمام مسائل اب خوش اسلوبی سے حل کرالئے گئے ہیں جس پر کاروباریبرادریوزیراعظم ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر تمام متعلقہ وزراء اور اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے بروقت اور ملکی مفاد میں مسائل حل کرائے۔