میر نجیب الرحمان بینکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مقرر

میر نجیب الرحمان بینکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مقرر

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے میر نجیب الرحمان کو اپنا نیا سیکریٹری مقرر کردیا۔

میرنجیب الرحمان کو بینکاری، ڈیجیٹل فنانس اور ڈویلپمنٹ فنانس کے شعبوں میں پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹس میں 30سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔میر نجیب الرحمان نے اپنے کیریئر کے دوران مالی شمولیت کے فروغ، ادائیگی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے بڑے منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں