اُرمچی کو دو سال بعد تازہ سمندری خوراک کی درآمدات بحال

 اُرمچی کو دو سال بعد تازہ سمندری خوراک کی درآمدات بحال

اْرمچی (این این آئی) پاکستان سے دو سال بعد کے وقفے کے بعد تازہ سمندری خوراک کی پہلی کھیپ ا ْرمچی تیانشان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔۔۔

 یہ ملکی سطح پر درآمد شدہ آبی مصنوعات کیلئے مخصوص انسپیکشن سائٹ کے دوبارہ فعال ہونے کی نشانی ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اسلام آباد سے چلنے والی چائنا سدرن ایئرلائنز کی پرواز CZ6008 کے ذریعے پہنچنے والی اس کھیپ کا وزن 1292 کلوگرام ہے جس میں بلیک پومفریٹ، جھینگے ، ہیئر ٹیل اور گروپر شامل ہیں، یہ کھیپ دو ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد پہنچائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں