پاکستان کا مالی خسارہ کم ، پرائمری سرپلس میں اضافہ

 پاکستان کا مالی خسارہ کم ، پرائمری سرپلس میں اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان نے مالی سال 2025ء میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا پرائمری سرپلس ریکارڈ کیا ہے ، جس کی مالیت 2.7 کھرب روپے ہے ۔وزارتِ خزانہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ ریکارڈ سرپلس ملکی مجموعی پیداوار (GDP)کے 2.4 فیصد کے برابر ہے۔۔۔

 جو مالیاتی نظم و ضبط اور اخراجات پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2008ء سے 2023ء تک پاکستان مسلسل پرائمری خسارے کا شکار رہا، تاہم موجودہ مالی سال یہ رجحان پلٹ گیا اور لگاتار دوسرے سال پرائمری سرپلس حاصل کیا گیا۔ وزارتِ خزانہ نے اسے مالیاتی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ اس کامیابی سے قرضوں پر انحصار کم ہوگا اور عالمی مالیاتی اداروں و سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ماہرینِ معیشت کے مطابق، پرائمری سرپلس اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت کے محصولات، قرضوں پر سود کی ادائیگی کے علاوہ، جاری اخراجات سے زیادہ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں