مرکنٹائل ایکسچینج میں42ارب روپے کے سودے
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 42ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 36235 رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.948 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 9.360 ارب روپے ، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 4.484 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.650 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.434 ارب روپے ، خام تیل کے سودوں کی مالیت 902.082 ملین روپے ، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 589.477 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 589.240 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 349.438 ملین روپے ، کاپر کے سودوں کی مالیت 214.581 ملین روپے ، برینٹ کے سودوں کی مالیت 12.039 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 7.954 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں 25 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 91.942 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔