جولائی :گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ
لاہور(آئی این پی)رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر 28 فیصد بڑھ گئی تاہم ماہانہ فروخت میں کمی دیکھی گئی۔
پک اپ، وینز اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت جولائی میں سالانہ28 فیصد بڑھ کر 11 ہزار 34 یونٹس تک پہنچ گئی تاہم ماہانہ بنیاد پر فروخت میں 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حال ہی میں متعارف کرائی گئی ہونڈا آئیکون ای ای وی اسکوٹر نے 313 یونٹس کی پیداوار اور 303 یونٹس کی فروخت کے ساتھ سبقت حاصل کی۔