ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستان کا قومی دن ،جشن، ثقافت اور مستقبل کا وژن
کراچی(بزنس ڈیسک)ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستان پویلین نے قومی دن کو ثقافتی رنگا رنگی، دلکش فیشن اور پاکستان کی معاشی و تخلیقی صلاحیتوں کے واضح پیغام کے ساتھ منایا۔
13 اگست سے شروع ہونے والی اور 16 اگست تک جاری رہنے والی ان تقریبات نے زائرین کو پاکستان کے قومی دن کی پرجوش سرگرمیوں میں شریک رکھا۔پاکستان کی اس اہم عالمی پلیٹ فارم پر نمائندگی خصوصی معاون وزیرِاعظم برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کی۔ ان کے ہمراہ جاپان میں پاکستان کے سفیر اور ایکسپو 2025 کے لیے سیکشن کمشنر جنرل جناب عبد الحمید بھی موجود تھے ۔ وفد کا خیرمقدم جاپان کے نائب وزیرِ خارجہ جناب ہی سیوکی فوجی، کمشنر جنرل جناب کوجی ہنیڈا اور جاپان ایسوسی ایشن برائے ورلڈ ایکسپو 2025 کے سیکرٹری جنرل جناب ہیرویوکی اشیگے نے کیا۔14 اگست کو "رے گارڈن" نیشنل ڈے ہال میں قومی دن کی سرکاری تقریب پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ تھی۔ مہمانوں اور معزز شخصیات کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، جس نے دن کے آغاز کو وقار بخشا۔اپنے کلیدی خطاب میں ج ہارون اختر خان نے پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے ، بڑھتی ہوئی صنعتی بنیاد اور جاپان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے ، جو جدت، ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کے وژن سے ہم آہنگ ہے ۔ پہنچایا ہے ۔ جاپان کے نائب وزیرِ خارجہ جناب ہی سیوکی فوجی نے پاکستان کے عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور جاپان و پاکستان کے مضبوط تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، ثقافتی تبادلے اور تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔