حیدرآباد چیمبر میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

حیدرآباد چیمبر میں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

حیدر آباد(نمائندہ دنیا)حیدرآباد چیمبر میں معرکہ حق اور 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے تقریب منعقد کی گئی۔

 حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے کہا کہ چیمبر نہ صرف بزنس کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ہے بلکہ قومی و سماجی تقریبات میں بھی پیش پیش ہے ۔ جشنِ آزادی پر چیمبر نے 14 روزہ تقریبات میں فعال کردار ادا کیا اور مختلف تقریبات میں اپنی نمائندگی یقینی بنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ بزنس کمیونٹی ٹیکسز، روزگار، برآمدات اور سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو سہارا دے رہی ہے اور ساتھ ہی سماجی و قومی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہے ۔اس موقع پر سابق صدور فاروق شیخانی، سلیم الدین قریشی، اکرم انصاری، یاسین خلجی، کاشف شیخ، ڈاکٹر اقبال ہارون، ڈاکٹر اسماعیل نامی، فیصل اکبر، ڈاکٹر اقبال موٹلانی، عبدالقادر اور دیگر نے یومِ آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں