موڈیز کی اپ گریڈیشن سے ایل سی وبینک گارنٹی کی ویلیو بڑھے گی،ملک بوستان
کراچی(این این آئی)ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ عا لمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی رپورٹ سے پاکستانی سرمایہ کاروں کا اعتمادنہ صرف مزید بڑھے گا بلکہ مستحکم بھی ہوگا۔۔۔
یہ حقیقت ہے کہ ہماری معاشی صورتحال مضبوطی کی جانب گامزن ہے ، موڈیز کی اپ گریڈیشن سے ایل سی اور بینک گارنٹی کی ویلیو بڑھے گی،ہمارے سکوک کا ریٹ بہتر ہو گا،پاکستان اور پاکستانی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا جبکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاراب رفتہ رفتہ نئی سرمایہ کاری کی جانب قدم بڑھائیں گے ۔