روپے کی قدر میں مسلسل 14ویں روز اضافہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرمیں بہتری کا سلسلہ مسلسل 14 ویں روز جاری رہا۔
ڈالر کے مقابلے روپیہ 3 پیسے یا 0.01 فیصد کی بہتری سے 281.83 کا ہوگیا۔ منگل کو ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی 281.86 روپے پر بند ہوئی تھی۔ حالیہ ہفتوں میں روپے نے ڈالر کے مقابلے میں مثبت رجحان برقرار رکھا ہے جس کی وجہ کرنسی مارکیٹ میں بہتر جذبات ہیں جو غیر قانونی کرنسی ڈیلرز اور اسمگلروں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی کے بعد سامنے آئے ہیں۔