ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا، سونے کی قیمت میں استحکام

ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا، سونے کی قیمت میں استحکام

کراچی (بزنس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو اٹھارویں دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ ادھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 281روپے 72پیسے پر بند ہوا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 283روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ یہ مسلسل 18 واں روز ہے جب روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے  ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3480 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 370700 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 317815 روپے پر مستحکم رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت4303 روپے پر برقرار رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں