بارشوں سے صنعتیں مفلوج 30فیصد سرگرمیاں متاثر، کاٹی
کراچی (این این آئی)کاٹی کے صدر جنید نقی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر کورنگی صنعتی ایریا کے صنعتی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے۔۔۔
جس کے باعث 30 فیصد پیداواری عمل اور برآمدی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ای بی ایم کازوے اور کورنگی ندی کی طغیانی کے باعث کورنگی صنعتی ایریا کے داخلی و خارجی راستے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، جبکہ ہر طرح کے ٹریفک کی روانی کے لئے جام صادق پل ہی واحد راستہ باقی رہ گیا ہے۔