ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات تیز، ٹرانسپورٹ میں کمی
ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات 1.057، ٹرانسپورٹ کی197ملین ڈالررہیں
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 1.057 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حجم 877 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 366 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 25 فیصد زیادہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 197 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 4 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 205 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے ملک کو 68 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے ۔