کراچی ایکسپو سینٹر میں آٹو شو کاآغازآج سے ہوگا

کراچی ایکسپو سینٹر میں آٹو شو کاآغازآج سے ہوگا

172 سے زائد کمپنیاں ، آٹو برانڈزاور نئی ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کریں گے 15 سے زائد نئی گاڑیاں پیش کی جائینگی ، 13 برانڈز کی ٹیسٹ ڈرائیو کا انتظام

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان آٹو شو 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں14 تا 16 نومبر منعقد ہوگا۔ ایونٹ میں 172 سے زائد کمپنیاں، مقامی و غیر ملکی آٹو برانڈز، انجینئرنگ ادارے اور نئی ٹیکنالوجی کے ماہرین شرکت کریں گے ۔رواں سال شو میں لوکلائزیشن، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور برآمدی امکانات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔منتظمین کے مطابق پاکستان کا آٹو پارٹس اور انجینئرنگ سیکٹر گزشتہ برسوں میں نمایاں ترقی کر چکا ہے اور اب عالمی منڈیوں میں مسابقت کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ مزید برآں منتظمین کے مطابق نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے صنعتی استعداد میں اضافہ ہوا ہے جو برآمدات اور مقامی مینوفیکچرنگ کو مزید مضبوط بنائے گا۔ تین روزہ نمائش میں 15 سے زائد نئی گاڑیاں پیش کی جائیں گی، 13 برانڈز کی ٹیسٹ ڈرائیو کا انتظام ہوگا جبکہ انجینئرنگ اینڈ آرٹ مقابلہ اور بی ٹو بی نیٹ ورکنگ ایریا بھی شامل ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں