موبی لنک بینک کا نیوٹیک کے ساتھ اہم اشتراک کا اعلان
کراچی(بزنس ڈیسک)موبی لنک بینک نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن۔ نیوٹیک کے ساتھ اہم اشتراک کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جس کا مقصد اسکلز ڈویلپمنٹ کو مضبوط بنانا، مالی شمولیت کو فروغ دینا اور پاکستان بھر کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو بہتر معاشی مواقع فراہم کرنا ہے ۔اس شراکت داری کے تحت موبی لنک بینک، نیوٹیک کے زیرِ انتظام اداروں میں مفت فنانشل لٹریسی ٹریننگ فراہم کرے گا، اور جاز اور نیوٹیک کے شی فیکسزپروگرام کے ذریعے ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات کو مزید تقویت دی جائے گی۔ موبی لنک بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، حارث محمود چوہدری نے کہا کہ نیوٹیک کے ساتھ یہ اشتراک ایک اہم قدم ہے ، جس سے پاکستان زیادہ بااختیار اور خواتین کی شمولیت کی بدولت ترقی کے پائیدار سفر پر آگے بڑھے گا۔