بینکوں کے قلیل مدتی قرضو ں کا حجم 13421ارب ریکارڈ

بینکوں کے قلیل مدتی قرضو ں کا حجم 13421ارب ریکارڈ

ڈپازٹس کا حجم 35380ارب ، سرمایہ کاری کا36732ارب روپے رہا

اسلام آباد(اے پی پی)بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں میں نومبرکے دوران کمی جبکہ ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ا سٹیٹ بینک کے مطابق نومبرکے اختتام پربینکوں کے قلیل مدتی قرضو ں کا حجم 13421ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو اکتوبر کے 13279ارب روپے کے مقابلے میں 1.1فیصد زیادہ اور گزشتہ سال نومبرکے 14873ارب روپے کے مقابلے میں 9.8فیصد کم ہے ۔نومبرکے اختتام پر بینکوں کے ڈپازٹس کا حجم 35380ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرکے 35149ارب روپے کے مقابلے میں 0.7فیصد اور گزشتہ سال نومبرکے 31145ارب روپے کے مقابلے میں 13.6فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق نومبرکے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کا حجم 36732ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو اکتوبرکے 36547 ارب روپے کے مقابلے میں 0.5فیصد اور گزشتہ سال نومبرکے 29026ارب روپے کے مقابلے میں 26.5فیصد زیادہ ہے ۔ اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں ڈیپازٹس کے مقابلے میں قرضوں کی شرح 37.9فیصد ریکارڈ کی گئی جو اکتوبرمیں 37.8فیصد اور گزشتہ سال نومبرمیں 47.8فیصد تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں