پاکستان تجارت و معاشی اعتبار سے بہتر منڈی ،جرمن سفیر

پاکستان تجارت و معاشی اعتبار سے بہتر منڈی ،جرمن سفیر

اسپیشل انوسٹمنٹ کے تحت مختلف شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں ، اینا لیپل

سیالکوٹ(اے پی پی)پاکستان میں تعینات جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبرکا دورہ کیا، ملاقات میں دو طرفہ تجارت وسرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر مراد اشرف نے سیالکوٹ چیمبر آمد پر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ساتھ ہونے والی اس اہم میٹنگ میں سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر کے علاوہ دیگر اراکین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی شرکت کی۔انہوں نے جرمن سفارتخانے سے کاروباری روابط کے فروغ میں مدد کی درخواست کی۔

اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے ، پاکستان ایک پر امن اور تجارت و معیشت کے اعتبار سے ایک بہتر منڈی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کی حکومت اسپیشل انوسٹمنٹ کے تحت پاکستان سے مل کر مختلف شعبوں میں کام کرنا چاہتی ہے جس میں زراعت، توانائی، آئی ٹی ، کاسمیٹکس جیسے شعبے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں