موسمی اہداف کے حصول کیلئے 565 ارب ڈالر کی ضرورت

موسمی اہداف کے حصول کیلئے 565 ارب ڈالر کی ضرورت

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کو اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت 3.0کے تحت 2035تک موسمیاتی اہداف کے حصول کیلئے تقریباً 565.7ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔

اس بات کا انکشاف اوورسیز انوسٹرز چیمبرکی میزبانی میں پاکستان گرین ٹیکسومنی اور ایس ایس جی ڈسکلوزر گائیڈ لائنز سے متعلق ایک سیشن کے دوران کیا گیا۔سیشن میں ممتازکاروباری شخصیات اورمختلف انڈسٹریز کے اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور پائیدار فنانسنگ اور شفاف ای ایس جی رپورٹنگ کی اہمیت پر زوردیا ۔ سیشن کا انعقاد ایس ای سی پی کی جانب سے لسٹڈ کمپنیوں کیلئے نظر ثانی شدہ ای ایس جی ڈسکلوزر گائیڈ لائنز کے اجراء کے پس منظر میں کیاگیاجنہیں باضابطہ طورپر پاکستان گرین ٹیکسونومی کے ساتھ ہم آہنگ کردیا گیا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد پائیداری سے متعلق رپورٹنگ کو مضبوط بنانا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور پاکستان کے ماحولیاتی و موسمیاتی اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں