ٹریول ایجنٹس کا بیمان ایئر لائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم

ٹریول ایجنٹس کا بیمان ایئر لائنز کی پاکستان کیلئے پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹاپ)نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے پاکستان اقبال حسین خان اور ثاقب صداقت سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فضائی رابطوں کے فروغ کیلئے ان کی بروقت کاوشوں اور۔۔۔

 فعال کردار پر دلی تشکر اور قدردانی کا اظہار کیا ۔چیئرمین ٹاپ نعیم شریف نے اجلاس میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی جانب سے فوری اقدامات کو سراہا، جن کے نتیجے میں بنگلہ دیش کی قومی فضائی کمپنی، بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز29 جنوری 2026 سے پاکستان کے لیے اور پاکستان سے براہِ راست پروازوں کا آغاز کرے گی۔ یہ اقدام سفری اور سیاحتی صنعت کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیاحت، تجارت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر بھرپور انداز میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں