پشاور:ویکس نیٹ کا آغاز،خواتین کاروباری شخصیات کی شرکت

پشاور:ویکس نیٹ کا آغاز،خواتین کاروباری شخصیات کی شرکت

پشاور(بزنس ڈیسک)خواتین کی قیادت میں کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات پر مبنی کاروبار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر ویکس نیٹ پشاور کا باقاعدہ افتتاح ایک تقریب میں کیا گیا۔

ایونٹ کا افتتاح مشیر خزانہ خیبر پختونخوامزمل اسلم نے کیا ۔ ویکس نیٹ پشاور میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی 120 سے زائد خواتین کاروباری شخصیات اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں جو مختلف شعبہ جات اور خطوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ نمائش میں دستکاری، ٹیکسٹائل، فیشن ملبوسات، زیورات، گھریلو آرائش، خوراک اور زرعی مصنوعات، کاسمیٹکس، لائف اسٹائل لوازمات اور دیگر ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی شاندار نمائش کی گئی ہے ۔ مزمل اسلم نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کاروباری شخصیات کو خریداروں سے رابطہ قائم کرنے ، نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کا معاشی استحکام پائیدار ترقی اور جامع خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں