چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان
لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایا گیا ہے ک۔۔۔
گجرپورہ میں نصیر سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبا ئل فون ،سندر میں حمزہ سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل ،فیکٹری ایریا میں عاقب سے 2لاکھ10ہزار اور موبائل،بھاٹی گیٹ میں مجتبیٰ سے 1 لاکھ 85ہزار اور موبائل ،مسلم ٹاؤن میں سعید سے 1لاکھ 70 ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گڑھی شاہو اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد ،جوہر ٹاؤن اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔