اسٹاک ایکسچینج،تیزی ،49فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج،تیزی ،49فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

654پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100انڈیکس 187688پر بند ایک ارب سے زائد حصص کے سودے طے ،کاروباری حجم 19.33فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روزتیزی رہی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز و اختتام مثبت زون میں ہوا۔ دوسری جانب دن بھر اتار چڑھاؤ کے سبب مجموعی طور پر 49 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت میں 51ارب 35کروڑ 02لاکھ 40ہزار 545 روپے کا اضافہ ہوا۔دوران ٹریڈنگ پرافٹ ٹیکنگ سے ایک موقع پر 207پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی لیکن اس دوران خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ایک موقع پر 1074 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی ،تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 654.90 پوائنٹس کے اضافے سے 187688.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 224.59 پوائنٹس کے اضافے سے 57478 پوائنٹس، آل شیئرز انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 112627پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2103 پوائنٹس کے اضافے سے 266443 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 19.33 فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 1ارب 06کروڑ 93لاکھ 13 ہزار 641 حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طو رپر 486کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،201 میں کمی اور 47 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔دن بھر بینکنگ ، ریفائنری اور آٹو کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں