ایچ بی ایل زرعی اب ڈیجیٹل زرعی قرضہ اسکیم کا حصہ بن گیا
کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے )کے توسط سے ایچ بی ایل (ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ (ایچ بی ایل زرعی) کو زرخیزای آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ اسکیم کے تحت زرعی خدمات فراہم کنندہ (اے ایس پی)کے طور پر شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ۔
اس منظوری کے تحت شریک بینکوں کو منظم ان کائنڈ زرعی فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کا موقع ملے گا، جس سے شفافیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مؤثر زرعی خدمات کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان سلیم اللہ نے کہا کہ زرخیزای آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ اسکیم اس مقصد کے تحت متعارف کرائی گئی ہے کہ زرعی فنانسنگ کو زرعی مشاورتی خدمات کے ساتھ شفاف اور مؤثر انداز میں استعمال میں لایا جائے ۔ منظور شدہ خدمات فراہم کنندگان کے ذریعے ان کائنڈ فنانسنگ نگرانی کے نظام کو مضبوط بناتی ہے ، کسانوں کے لیے بہتر نتائج کو یقینی بناتی ہے اور زرعی قرضوں کی افادیت میں اضافہ کرتی ہے ۔چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، ظفر مسعود نے کہا کہ اسکیم کے تحت مختلف زرعی خدمات فراہم کرنے والے شامل ہوں گے ، جو بینکوں کو قابل اعتماد شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیں گے ۔ عامر عزیز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایچ بی ایل رعی نے کہا کہ یزای۔آسان ڈیجیٹل زرعی قرضہ اسکیم"کے تحت زرعی خدمات فراہم کنندہ کے طور پر منظوری ایچ بی ایل زرعی کے مربوط اور مؤثر عملدرآمدی ماڈل پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ترجیحات کی حمایت کرتی ہے۔