چین کو اوزار، آلات، کٹلری مصنوعات کی برآمد میں اضافہ

چین کو اوزار، آلات، کٹلری مصنوعات کی برآمد میں اضافہ

گزشتہ سال 5فیصد اضافے سے حجم 8.14ملین ڈالر تک پہنچ گیا،رپورٹ

لاہور(این این آئی)سال 2025 کے دوران پاکستان کی چین کو بیس میٹل سے تیار کردہ اوزار، آلات، کٹلری اور متعلقہ مصنوعات کی برآمدات میں 5فیصدنمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 8.14 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو 2024 میں 7.76 ملین ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق ہینڈ ٹولز برآمدی فہرست میں سرفہرست رہے جن میں پلائر، پنسر، چمٹیاں اور اسی نوعیت کے دیگر اوزار نمایاں مصنوعات کے طور پر شامل ہیں ۔ان مصنوعات کی برآمدات 2024 میں 2.97 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2025 میں 3.72 ملین ڈالر ہو گئیں۔ صوبہ ژی جیانگ سب سے بڑی منڈی کے طور پر ابھرا جہاں درآمد شدہ مواد کے ساتھ پروسیسنگ کے تحت 1.78 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں ،اس کے بعد شنگھائی اور گوانگ ڈونگ فہرست میں ہیں جہاں عام اور پروسیسنگ تجارت دونوں چینلز کے ذریعے برآمدات کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں