وزیراعظم کا نمایاں معاشی خدمات پر این بی پی کو خراجِ تحسین
صدر و سی ای او رحمت علی حسنی کو ایوارڈ پیش کیا،ایکسپورٹرز اوربینکرزکو بھی سراہا
کراچی(بزنس ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں معاشی خدمات پر نیشنل بینک کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام آباد میں حال ہی میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعظم نے این بی پی کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی کو ایوارڈ پیش کیا۔ تقریب میں 2024-25کے نمایاں ایکسپورٹرز اور بینکرزکو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔یہ اعزازا این بی پی کی برآمدات کے فروغ میں موثر معاونت اور پاکستان کے مالیاتی شعبے کو مستحکم بنانے میں اُس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے ۔ اپنی خدمات اور شراکت داریوں کے ذریعے بینک نے تجارت کے فروغ، کاروباری اداروں کی معاونت اور مجموعی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، نمایاں بینکرز، کاروباری رہنما اور برآمدکنندگان نے شرکت کی۔این بی پی کاروباری برادری کی معاونت، مالیاتی نظام کو مستحکم بنانے ، جدت کو فروغ دینے اور پاکستان کی طویل مدتی معاشی استحکام اور مجموعی قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے پائیدار اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے ۔