ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کی مائیڈاس سیفٹی سے شراکت داری

ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کی  مائیڈاس سیفٹی سے شراکت داری

کراچی(بزنس ڈیسک)کارپوریٹس اپنے مالیاتی رسک کو کم کرنے کے لئے ڈیٹا انٹیلی جنس کا استعمال کررہی ہیں۔۔۔

 اسی حوالے سے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے 'ڈی اینڈ بی فنانس اینالیسٹس کو مائیڈاس سیفٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ اس شراکت کے ذریعے مائیڈاس سیفٹی کو ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد مالیاتی فیصلہ سازی ممکن ہوگی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے دفتر میں منعقد ہوئی جہاں دونوں کمپنیوں کی اعلی قیادت نے شرکت کی۔ مائیڈاس سیفٹی پاکستان کے جنرل منیجر آئی ٹی خواجہ خرم، گروپ کمرشل فنانس منیجر حسن وہرا اور سی ایف او کاشان منصوری نے شرکت کی۔ یہ شرکت داری اس بات کی غماز ہے کہ مالیاتی فیصلہ سازی میں جدید اینالیٹکس (تجزیاتی ٹولز)کی طلب بڑھ رہی ہے ۔ بڑھتی ہوئی ڈی اینڈ بی فنانس اینالیٹکس کے زریعے کمپنیوں کو فنانس کریڈٹ رسک (ادائیگی کے خطرات) ہموار مالیاتی تجزیے کرنے اور ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے عالمی تجارتی ڈیٹا بیس کی مدد سے کمپنیوں کی مکمل معلومات تک رسائی میں مدد دیتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں