ازبک صدر کے دورے سے معاشی تعاون میں اضافہ ہو گا،شاہد عمران
لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبرکی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا کہ ازبک صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو فروغ دے گا اور مختلف اقتصادی شعبوں میں باہمی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔
اتوار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں، جو تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔