پاکستانی آئی ٹی کمپنی کی امریکی فرم خریدنے کی تیاری
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی معروف آئی ٹی کمپنی نے امریکی ٹیکنالوجی فرم کے ممکنہ حصول کے منصوبے سے اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر کاروباری توسیع اور جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کو پاکستان منتقل کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔کمپنی نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس مقصد کے لیے 1ارب 25 کروڑروپے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے ۔