نیسلے نے مسلسل دوسری بار او آئی سی سی آئی کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا

نیسلے نے مسلسل دوسری بار او آئی سی سی آئی کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا

کراچی(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان کو چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی اور کاربن کے صفر اخراج، ری جنریٹو ایگریکلچر اور ری سائیکلنگ پر مبنی نظام سے متعلق اقدامات کیلئے مسلسل دوسری بارکلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس کی میزبانی اوورسیز انویسٹرز چیمبر نے کی۔ ایوارڈز کیلئے اس سال 80 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔جیسن آوانسینا چیف ایگزیکٹو آفیسر نیسلے پاکستان نے کہا کہ پاکستان کلائمیٹ کانفرنس کے ذریعے او آئی سی سی آئی نے موسمیاتی تبدیلی کے لحاظ سے زیادہ پائیدار معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی میں معاون قابل عمل سفارشات پیش کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں