سندھ مائیکروفنانس بینک کو بینکاری لائسنس جاری
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالیاتی نظام کو مستحکم بنانے اور چھوٹے کاروبار تک بینکاری سہولتوں کی رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے۔۔۔
سندھ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کو ملک گیر مائیکروفنانس بینکاری کا لائسنس جاری کردیا ہے اس منظوری کے بعد بینک کو10فروری 2026 سے پورے ملک میں باقاعدہ طور پر خدمات فراہم کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے ۔ مرکزی بینک کے فیصلے کو ماہرین مالی شمولیت کے لیے مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔