اسٹاک مارکیٹ،مندی،انڈیکس 908پوائنٹس گنوابیٹھا

اسٹاک مارکیٹ،مندی،انڈیکس 908پوائنٹس گنوابیٹھا

اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ،100انڈیکس 179,603 پوائنٹس پر بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس 900سے زائد پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 80ہزار کی نفسیاتی حد گنوابیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ٹریڈنگ کے دوران100 انڈیکس 178,237 کی کم ترین سطح تک گر گیا۔بعدازاں کاروباری سیشن کے دوسرے حصے میں انڈیکس میں کچھ بحالی دیکھی گئی تاہم یہ مثبت زون میں داخل نہ ہوسکا۔کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 908 پوائنٹس کی کمی کے بعد 179,603 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 379پوائنٹس کی کمی سے 54828پوائنٹس اور آل شیئرزانڈیکس 379پوائنٹس کی کمی سے 108021پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 194 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 231 میں کمی جبکہ 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں