ڈالر تین پیسے ،تولہ سونا8ہزار600روپے سستا

ڈالر تین پیسے ،تولہ سونا8ہزار600روپے سستا

تولہ سونا 5لاکھ 19ہزار 962،دس گرام 4لاکھ 45 ہزار 783کاہوگیا چاندی کی فی تولہ قیمت 501روپے کی کمی سے 8ہزار 324روپے ہوگئی

کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں جمعہ کو بھی ڈالر کی گھٹ گئی ،ادھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے کی کمی سے 279.62 روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر کی کمی سے 4972 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 373 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 28 ہزار 562  کی سطح پر مستحکم رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 501 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں