خام تیل کی پیداوار میں 11.7فیصدکمی ریکارڈ

خام تیل کی پیداوار میں 11.7فیصدکمی ریکارڈ

گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2798ایم ایم سی ایف ڈی رہی، اعدادوشمار

اسلام آباد(اے پی پی)خام تیل اورگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 7فروری کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59121بیرل ریکارڈکی گئی جو 11.7 فیصدکم ہے،اسی طرح ایک ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2798ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 7.8فیصد کم ہے۔ 7فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار30588بیرل،پی پی ایل 9328بیرل،پی اوایل 3720بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی پیداوار1067بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح 7فروری کوختم ہونے والے ہفتے کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار581ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 482ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 48ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار918ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں