دبئی سے ترسیلات میں 10،یواے ای سے 13فیصداضافہ
7ماہ میں دبئی سے 3.635ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا ،اسٹیٹ بینک
اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر10.7فیصد اورمتحدہ عرب امارات سے 13.53فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا جنوری دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.635ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو 10.7فیصدزیادہ ہے ۔جنوری میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 544.7ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 565.4ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 498.4ملین ڈالرتھا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 7ماہ کے دوران یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 4.78ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسے عرصہ کے دوران یو اے ای سے 4.21ارب ڈالر کے ترسیلات زر وصول ہوئے تھے ۔ اس طرح بھیجی گئی ترسیلات زر میں 0.57ارب ڈالر یعنی 13.53فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔