چاندی 374، سونا 7ہزار 100روپے فی تولہ مزید مہنگا

چاندی 374، سونا 7ہزار 100روپے فی تولہ مزید مہنگا

تولہ سونا 5لاکھ 33ہزار 562، 10گرام 4لاکھ 57ہزار 443کا ہوگیا چار روز کے دوران فی تولہ چاندی مجموعی طور پر 932روپے مہنگی ہوچکی

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کے باعث قیمتی دھاتوں نے نئی بلند ترین سطحیں چھولیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 71 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 108 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، جس کے اثرات براہِ راست مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ۔ مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونا 7 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، جبکہ10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 87 روپے اضافے سے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہوگئی صرافہ مارکیٹ کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا مسلسل چوتھے روز مجموعی طور پر18 ہزار 800 روپے مہنگا ہوچکا ہے جو سرمایہ کاروں اور خریداروں دونوں کیلئے تشویش کا باعث بن رہا ہے ، اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 374 روپے اضافے سے 8 ہزار 948 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ چار روز کے دوران فی تولہ چاندی مجموعی طور پر 932 روپے مہنگی ہوچکی ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، اور محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کے باعث سونے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ڈالر کی قدر میں تبدیلی اور عالمی مالیاتی پالیسیوں کے اثرات بھی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب قرار دیے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں