فرنیچر انڈسٹری کیلئے بجٹ تجاویز طلب، پالیسی معاونت ناگزیر
لاہور(اے پی پی) فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے مالی سال 2026-27 کیلئے فرنیچر سیکٹر سے متعلق جامع بجٹ تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کردہ سفارشات بروقت وفاقی حکومت کو پیش کی جائیں گی۔اتوار کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی رہنماؤں، برآمد کنندگان، مینوفیکچررز، ہنرمندوں اور متعلقہ شعبوں سے بامقصد مشاورت نہایت ضروری ہے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق قابلِ عمل اور موثر تجاویز مرتب کی جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ موصول ہونے والی تمام قابلِ عمل سفارشات کو یکجا کر کے ایک جامع دستاویز کی صورت میں متعلقہ حکام کو ارسال کیا جائے گا تاکہ فرنیچر انڈسٹری کی آواز اعلی پالیسی سازی کی سطح تک موثر انداز میں پہنچ سکے، ایسی تجاویز پیش کی جائیں جو تکنیکی اپ گریڈیشن، ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں اور خصوصی فرنیچر پارکس کے قیام کی راہ ہموار کریں۔