پاکستانی برآمدات:امریکا، برطانیہ اورچین سرفہرست ممالک
7ماہ کے دوران امریکا کو برآمدات کاحجم 3.690ارب ڈالرریکارڈکیاگیا
اسلام آباد (اے پی پی)امریکا،چین اوربرطانیہ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے سرفہرست برآمدی ممالک رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے امریکا سرفہرست ملک رہا۔جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.690ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.47فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 3.566ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے چین جاری مالی سال کے دوران دوسرا بڑاملک رہا، پہلے 7ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.467ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو 1.01فیصدکم ہے ۔ برطانیہ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی برآمدات کے حوالہ سے تیسرابڑاملک رہا، برطانیہ کوبرآمدات سے ملک کو1.272 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔