چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

 چائے کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ

فیصل آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران چائے کی درآمدات پر375.95ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.39فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر353.024ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔جنوری میں چائے کی درآمدات کاحجم 58.95ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جودسمبرمیں 58.97ملین ڈالر اورگزشتہ سال جنوری میں 47.63ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2025میں چائے کی درآمدات پر600.64ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں