قالینوں کے نئے ڈیزائنز کی تیاری پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے ، اعجاز الرحمن
اسلام آباد(اے پی پی)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین اعجاز الرحمن نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ بر قرار رکھنے کیلئے بدلتے رجحانات کے مطابق مربوط حکمت عملی پر کام کرنا ہوگا ۔اتوار کو مینو فیکچررز اور بر آمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمن نے کہا کہ نئے ڈیزائنز کی تیاری پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کی جائے ،ایسے ڈیزائنزمتعارف کرائے جائیں جو یورپی اور امریکی مارکیٹ میں مقبول ہوسکیں۔