صرف کنفرم بکنگ والے مسافر ہی ایئرپورٹ آئیں، ایمریٹس کا اعلان

صرف کنفرم بکنگ والے مسافر ہی ایئرپورٹ آئیں، ایمریٹس کا اعلان

کراچی (بزنس ڈیسک)ایمریٹس نے اس بات تصدیق کی ہے کہ فی الحال وہ اگلے اعلان تک محدود پروازوں کے شیڈول کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب خطے کی فضائی حدود کو جزوی طور پر دوبارہ کھولا گیا تاکہ کمرشل پروازیں محفوظ انداز میں چلائی جا سکیں۔

5 اور 6 مارچ کو دبئی سے 100 سے زائد پروازوں کی آمد و رفت ہوگی۔ ان پروازوں کے ذریعے اُن مسافروں کو اُن کی منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا جو سفر کے منتظر ہیں جبکہ ضروری کارگو بھی پہنچایا جائے گا، جن میں جلد خراب ہونے والی اشیاء اور دوائیں شامل ہیں۔ایمریٹس بتدریج اپنے پروازوں کے شیڈول کو مسلسل بحال کرتا رہے گا، تاہم، یہ عمل فضائی حدود کی دستیابی اور تمام آپریشنل تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا، کیونکہ ہم حفاظت کو سب سے اولین ترجیح دیتے ہیں،ہم صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق اپنی پروازوں کے انتظامات میں تبدیلی لاتے رہیں گے ۔فی الحال مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں ایئرپورٹ جائیں جب ان کی کنفرم بکنگ ہو۔ہم تمام مسافروں سے گزارش کرتے ہیں کہ تازہ ترین معلومات کیلئے emirates.com اور ہمارے آفیشل سوشل میڈیا چینلز فالو کرتے رہیں، جہاں ہماری جانب سے نئی اپڈیٹ جاری کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں