حکومت معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے ،اسلام آباد چیمبر

 حکومت معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے ،اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے حکومت پر زور دیاکہ وہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں معیشت کے تحفظ کے لیے بروقت اور فعال اقدامات اٹھائے۔

 ہفتے کوجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس لیے حکومت کو چوکنا رہنا چاہیے اور حالات سے پیدا ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کو اپنانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں