سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے اضافہ

 سونے کی فی تولہ قیمت میں 4800 روپے اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔۔۔

 جس کے بعد سونے کی فی  تولہ قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہوگئی ۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 116 روپے بڑھ کر 4لاکھ 4ہزار 717 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت48 ڈالر بڑھ کر 4493 ڈالر فی اونس ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں